علیم خان نے فرح خان کو بےنقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا، کیا کرنے جارہے ہیں؟ بڑامطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی )تحریک انصاف کے منحر ف رہنما عبدالعلیم خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر میدان میں آتے ہوئے کہاہے کہ فرح خان کے اہم ڈویلپر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تحقیقات کروائی جائیں۔تفصیلات کے مطابق علیم خان نے روڈا اتھارٹی کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کر دئیے کہا عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ مجھ پر تین سو ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا۔

 

یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا ، میرے پاس تین سو ایکٹر نہیں تین ہزار ایکڑ ہے۔ میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڑا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں؟ اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میں آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں، عوام کو پتہ چلے علیم خان ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close