ہفتے کی چھٹی بحال ہو گی یا نہیں؟ وفاقی حکومت نے فیصلہ سنا دیا، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیے گئے جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔

 

قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں