لاہور( پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش والے جس مراسلے کو حکومت بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے تھی آ ج خود اپنے بیانیے کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے ،یہ بات ثابت ہو گئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسے کہ ا نگریز نے برصغیر میں کی۔ انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا ء جلد انتخابات کی ایک کڑی ہے،
دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آ ر ہوگی یا پار ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں