شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، تفتیش شروع

حافظ آباد (پی این آئی) موٹر وے ایم ٹو پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہباز گِل کے ساتھی جابر علی کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شہباز گِل کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی کو ٹکر ماری گئی۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں شہباز گِل سمیت 4 افراد زخمی ہوئے اور شہباز گل کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے بعد ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار ملزمان فرار ہوگئے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close