عمران خان نے علیم خان اور جہانگیر ترین سے اختلافات کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی۔سوشل میڈیا پاڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کی پی ٹی آئی کے لیے بہت جدوجہد ہے، دونوں گیارہ سال پہلے پارٹی میں آئے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر چینی کمیشن بنانے پر اختلافات شروع ہوئے جب کہ علیم خان نے دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی لے لی اور اس کو قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے لیے کرپشن اہمیت نہیں رکھتی اس لیے یہ لوگ ن لیگ کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے ہیں۔اگر ان دونوں افراد کا میرا والا نظریہ ہوتا تو آج میرے ساتھ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ علیم خان پر نیب کے بھی کیسز تھے جب کہ ان کا نام پنڈورا باکس میں بھی آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں