یہ حکومت صرف 2 ووٹوں پر کھڑی ہے ، ہم ریٹ لگا کر صبح ہی حکومت کو ختم کر سکتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد ( پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت گرانا کوئی مسئلہ نہیں ، یہ حکومت صرف 2 ووٹوں پر کھڑی ہے ، ہم ریٹ لگا کر صبح ہی حکومت کو ختم کر سکتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جوکچھ ہوا وہ روضہ رسولؐ کےباہر ہوا، ہمارے خلاف راناثنااللہ نے لاتعدادشہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، راناثنااللہ بتائیں متعددشہروں میں سےکس شہرمیں گرفتاری دوں؟ ، مدینہ ٹاؤن والامولوی راناثنااللہ کاخاص آدمی ہے،وہاں بھی مقدمہ درج کرایاگیا، میں کسی اجرتی قاتل سےنہیں ڈرتا۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھٹوکےدورمیں لوگوں نےاسلام آبادمیں خودکوآگ لگائی، ممکن ہےجس دن اسلام آبادکی کال ہولوگ خودکوآگ لگالیں، بعض لوگ لانگ مارچ میں اپنےآپ کوآگ لگاناچاہتےہیں ، ایسا نہ ہو کہ حالات عمران خان کےہاتھ سے بھی نکل جائیں، حالات کوٹھنڈا رکھناچاہتاہوں ،کہیں جھاڑونہ پھرجائے،سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں ، نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج کے خلاف بات کی ، فوج بات دل میں رکھتی ہے ، فی الوقت خاموش ہے لیکن بے خبر نہیں ہے ، اس کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں ، شائد کوئی مفاد میں کسی بات کو بھول جائے لیکن نیچے سے کوئی نہیں بھولتا ۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا ممبر تھا میں جہاں چاروں چیف موجود تھے ، یہ کہتے ہیں مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں ہوئی ، میں کہتا ہوں کہ سازش سے زیادہ خطرناک مداخلت ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں