عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو۔۔۔۔۔وارننگ دیدی گئی

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 20کے بجائے 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے جبکہ سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ 31مئی سے پہلے اس جعلی حکومت کادھڑن تختہ ہو گا تحریراسکوائر سے زیادہ لوگ اسلام آبادمیں جمع کر کےدکھائیں گے۔

 

کراچی میں تحریک انصاف کے اجتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان فیصلے صرف پاکستان کی بہتری کودیکھ کر کرتا ہے پاکستان کےپاس سچااورایماندارلیڈرعمران خان کی شکل میں موجود ہے عمران خان صرف اللہ سےڈرتاہے۔اسدعمر نے کہا کہ سب یک زبان ہیں’’غلامی نامنظور، آزادی کی زندگی گزاریں گے سب سےاچھےتعلقات رکھ کر زندگی گزاریں گے لیکن سراٹھا کر، اپنےجائزحق کومنوانےکیلئےعوام سڑکوں پرہیں قوم اپنےسچےلیڈرعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے سب سےدوستی کریں گےلیکن سرنہیں جھکائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعدپاکستان کی سب سےبڑی تحریک شروع ہونےوالی ہے دنیا دیکھےگی حقیقی آزدی کیلئے قوم اپنا فیصلہ کرچکی ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 20کے بجائے 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے۔خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پورے ملک میں عوام سڑکوں پرہیں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد میں خان صاحب کوچاہئیں وطن کی خاطر عوام چاندرات کو سڑکوں پرہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں