میری ماں باجوہ اور باپ گل ہے، عمران خان نے کیا حکمت عملی بنا لی ہے؟ شہبازگل کا دھماکے دار اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتا دی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر گھرانے کی طرح ہمارے گھر میں بھی پہلی چیز وفاداری سکھائی جاتی ہے، میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا۔

 

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ جانتے بوجھتے کہ یہ لوگ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے، میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں، ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہو گا، لیکن پاکستان آنے کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ میری ماں باجوہ اور باپ گِل ہے۔ان کاکہناتھاکہ عمران خان اپنی سٹریٹجی بناچکے ہیں، یہ (موجودہ حکومت )جان بوجھ کر ایک کے بعد دوسرا مقدمہ بنائیں گے تا کہ کسی طریقے ان کے منہ بند کریں تاکہ احتجاج نہ ہوسکے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف خان کے ساتھ وفاداری کا مطلب پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے، میں اپنے لیڈر کیساتھ وفاداری نبھائوں گا، ہمارے خاندان میں بھی گھٹی میں وفاداری کا درس دیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں