چوہدری برادران میں اختلافات کی خبروں پر چوہدری پرویزالٰہی کا ردِعمل آگیا

گجرات ( پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین نے نماز عید کنجاہ ہاؤس میں ادا کی جہاں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رائے الگ ہو سکتی ہے گر ہمارے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے ۔کنجاہ ہاؤس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کارکنوں سے عید ملے ، اس موقع پر چودھر پرویز الٰہی نے کہا کہ جہاں چار بھائی ہوں وہاں سب کی رائے الگ ہو سکتی ہے ۔

 

یہ ضروری نہیں آپ سیاست میں آئیں اور عہدہ بھی مل جائے،عہدوں کا فائدہ اس وقت ہوتا جب ساتھ عزت ہو ، سیاست میں آنے کے18 سال بعد چودھری شجاعت اور میں وزیر بنے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ ہمارے درمیان اختلاف ہے، افواہیں اڑانے والوں کا کوئی علاج نہیں، چودھری ظہور الہٰی نے ہمیں ایک ہی بات سکھائی ،بڑے کی عزت کرنی ہے،چودھری سالک کو چودھری شجاعت نے کان سے پکڑ کر واپس لے آنا ہے، ہمارا ضمیر صاف ہے۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کیخلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں