موٹروے پر خوفناک حادثہ، 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

شیخوپورہ (پی این آئی)موٹروے پر خوفناک حادثہ، 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔۔ شیخوپورہ میں ایم ٹو موٹروے پر اسلام آباد کی طرف جاتے ہوئے 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ گندم کی فصل کی باقیات کو لگی آگ کے دھویں کے باعث نظر نہ آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کوٹ پنڈی داس شیخوپورہ کے قریب پیش آیا۔

 

گاڑیوں میں سوار 7 مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ہے۔موٹروے پر خوفناک حادثہ، 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close