خواجہ سعد رفیق کو جیل میں کس نے ڈلوایا؟ شہزاد اکبر نے ن لیگی رہنما کو بڑا چیلنج کر دیا

لاہور(پی این آئی)خواجہ سعد رفیق کے بیان پر عمران خان کے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میں تو نہیں بھاگا، جتنے ترلےمنتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیں،ان کا گواہ محمد معظم علی ہے، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ’ویسے سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا۔

 

سعد رفیق آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو براہ راست انہیں مخاطب کریں۔‘خیال رہے کہ قبل ازیں اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا، پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں، نیب کو روڈ رولرکی طرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ دوسروں کوچوہےکہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close