واشنگٹن (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ہٹائے جانے سے متعلق امریکی اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امریکہ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ ملٹری تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو امریکہ مخالف پالیسز کو ختم کرنا ہوگا ، یوکرین کی حمایت ، روس کے ساتھ معاہدے ختم اور چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے۔
Former staffer of US Air Force, former member of RAND @rebeccagrantdc has a wishlist for Pakistan:
Pakistan needs to stop Anti-American policies. This is why former PM Khan was removed. Pakistan should:
━Support Ukraine.
━No deals with Russia.
━Limit relations with China. pic.twitter.com/7S2bPHwzkq— OSINT Insider (@OSINT_Insider) May 2, 2022
جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد پر ختم کر دیا گیا ۔ویڈیو سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے اس پر تبصرہ بھی کیا گیا ، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ کار نے جو کچھ کہا ہے وہی چیز مراسلے میں تھی ، مراسلے میں جو کہا گیا وہی بات ایک بار پھر دہرائی گئی ہے کیوں کہ امریکہ میں تھنک ٹینک انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ایک پورا آپریشن لانچ ہوا اور پاکستان میں حکومت تبدیل کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان ، بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے 3اسٹوجز ہیں ، امریکہ نے ان اسٹوجزکی مدد سے پاکستان میں کٹھ پتلی حکومت بنائی۔اسی معاملے پر اپنے ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پرامریکی مؤقف دیکھیں ، جس میں واضح ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی ایک وجہ عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں