اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور چھ مئی کو پنجاب کے منحرف ارکان کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہو نے کا حکم دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے لیگل ٹیم سے کہا کہ پنجاب کے منحرف ارکان کے خلاف چھ مئی کو بھرپور تیاری کے ساتھ پیش ہوں ، 6 مئی کو عدالت میں تمام شواہد پیش کئے جائیں ، بھرپور بحث کی جائے اور معاملے کو التواء کا شکار نہ ہونے دیا جائے ۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل کرایا جائے ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان قومی وپنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسزسماعت کیلئےمقرر ہو چکے ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپی ٹی آئی کے 20منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 28اپریل کوطلب کرلیا جب کہ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کو 6 مئی کو طلب کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نےتمام منحرف ارکان کونوٹسزبھجوادئیے ہیں، چیف الیکشن کمشنراورممبران کی منظوری کےبعدنوٹسزبھجوائےگئے۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن ریفرنسز کی سماعت کرےگا۔ منحرف ارکان کے خلاف سپیکرقومی اور پنجاب اسمبلی نےالگ الگ ریفرنسزبھجوائےتھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں