پی ٹی آئی رہنمائوں کیلئے چھٹی والے دن عدالت کیوں لگائی گئی؟ حامد میر بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو چھٹی کے دن اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل جاناسیاسی کشیدگی کی آلودہ فضا میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے۔”اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ فواد چودھری کو بھی چھٹی کے دن ریلیف مل گیا۔

 

اب آپ سکون سے عید منائیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سیاسی کشیدگی سے آلودہ فضا میں تازہ ہوا کاخوشگوار جھونکا ہے یہ وہی عدالت ہے جس پر تحریک انصاف والے اپنے دور حکومت میں طرح طرح کے الزامات لگاتے تھے اب یہی عدالت انہیں ریلیف دے رہی ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close