عمران خان دورِ حکومت کا کونسا بڑا منصوبہ جاری رہے گا؟ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان دورِ حکومت کا کونسا بڑا منصوبہ جاری رہے گا؟ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ہیلتھ کارڈ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو ہسپتالوں میں پورا احترام ملنا چاہئے ۔وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ، ساتھ ہی مفت ادویات اور خراب آلات و مشینری کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں