تحریک انصاف کے اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ملتان (پی این آئی) ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے این اے 156میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تحریک انصاف کی اہم وکٹ کرادی ہے اور گزشتہ روز ایک اہم پریس کانفرنس میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے دست راست وتحریک انصاف کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ نے تحریک انصاف چھوڑ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان سید بابر شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا

جس میں رضوان یعقوب انصاری،تنویر انصاری،شیخ حسن کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی سابق سٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سید بابر شاہ نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ،10 سال تک تحریک انصاف کا حصہ رہا سیاست کو تجارت نہیں بنایا ،عمران خان کے ساتھ ہم جیسے نادان لوگ چلے عمران خان نے اپنے دور حکومت کچھ نہیں کیا عمران خان محسن کش ثابت ہوئے جہانگیر ترین اور ان کی فیملی پر کیس بنائے گئے امریکہ کے

خلاف نہ عمران خان پہلے کھڑا ہوا نہ اب ہوگا ،پاکستان کیلئے کسی کی خدمات ہیں تو نواز شریف کی ہیں سابقہ حکومت کے ملتان میں جاری کسی کام کو نہیں روکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز جلد ملتان کا دورہ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بابر شاہ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ تاثر دیا جاتا ہے عمران خان بلیک میل نہیں ہوتا مگر عمران خان سب سے زیادہ بلیک میل ہوتا ہے ،عمران خان قوم کو اپنے دورے حکومت کی کارکردگی بتائیں

،عمران خان پولیٹیکل کارڈ کھیلیں نہ کہ مذہبی کارڈ۔ انہوںنے کہاک ملتان میں کلین سویپ کریں گے حمزہ شہباز نے مجھے فری ہینڈ دیا ہے کہ ملتان میں پارٹی کو مضبوط کریں عید کے بعد پنجاب کابینہ کا اعلان ہو جائے گا کابینہ بنتے ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم لائی جائے گی خواہش ہے اگلا الیکشن قومی اسمبلی سے لڑوں حمزہ شہباز شریف نے کل جہانگیر ترین سے بھی معاونت مانگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close