دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے،سعد رفیق

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا۔ پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کو روڈ رولر کی طرح استعمال کرنے والے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ، کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close