گوجرانولہ، فرح گوگی کے شوہر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کر دیا گیا

گوجرانولہ (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا نجی ہاؤسنگ کالونی کا دفتر سیل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈاریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ نقشے کی خلاف ورزی پر دفتر کو سیل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔

یہ بات اہم ہے کہ قومی احتساب بیورو نے بھی فرح خان کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے، نیب ترجمان کے مطابق انکوائری کی منظوری قانون کے مطابق دی گئی۔ترجمان نیب کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997 سے 1999 تک چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close