راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں