فرح خان عمران خان کیلئے دکھتی رگ بن گئی، پیپلزپارٹی رہنما کا دعویٰ

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے دکھتی رگ بن گئی ہے،وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان کی کی دیگر دکھتی رگیں بھی سامنے آئیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آج کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا امتزاج تھا اور عمران خان پنجاب کو لوٹنے والوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آصف زردای عمران خان کے حواس پر سوار ہو چکے ہیں،جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنےقریب لوگوں کی کرپشن سے آگاہ تھے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے دکھتی رگ بن گئی ہے،وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان کی کی دیگر دکھتی رگیں بھی سامنے آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close