عمران خان و دیگر کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات کا معاملہ، وزیراعظم نے کیا ہدایات جاری کر دیں؟ وزیر قانون کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کا معاملہ دیکھنے کی وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے ہدایت کی تھی مقدمات کے اندراج کا معاملہ دیکھوں۔وزیر قانون نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے، پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا۔

 

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 295 کی دفعہ مقدس مقام پر ہلڑ بازی پر لگتی ہے، قانون نے اپنا راستہ لیا ہے، تفتیش میں قانون نے اپنا راستہ لینا ہے، اب اس معاملے کو عدالتوں نے دیکھنا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ عدالتیں اگر ضمانتیں دیتی ہیں یامقدمات ختم کرنے کا حکم دیتی ہیں تو ہمارے سر آنکھوں پر، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، قانون کے مطابق پیش رفت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں