صوبائی دارالحکومت میں رات گئے دھماکہ، تشویشناک خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے سے ایک شخص زخمی جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ریسکو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

 

کسٹم آفس کے سیکیورٹی گارڈز نے جو بیان پولیس کودیا ہے اس کے مطابق تین مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنایا لیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ جیسے ہی مسلح افراد باہر نکلے فوراً ہے دھماکہ ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close