سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر۔۔۔سلیم صافی عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) تجزیہ کار سلیم صافی نے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمے کی مذمت کردی۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان اوران کےساتھیوں نےسیاسی مقاصد کےلئے مذہبی کارڈ کو بری طرح استعمال کیا۔ احسن اقبال کی طرح ہزاروں کی زندگیاں خطرےمیں ڈالیں۔لیکن بدی کاجواب بدی سے نہیں دیاجاتا۔

 

میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کےخلاف توہین مذہب کی بنیاد پرمقدمات درج کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں سیاسی نعرے بازی پر پاکستان کی حکومت نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close