کون کونسے شہروں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں؟ بڑی خبر

پشاور(پی این آئی )پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ زونل کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی کا کہنا تھاکہ پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے بھی 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔ان کا کہنا تھاکہہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں چاند دکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے جبکہ موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close