شوال کا چاند نظرآنے کا امکان؟ محکمہ موسمیات نے بھی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کےممبران اورمحکمہ موسمیات کے افسران شریک ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ دوسری جانب پشاور میں رویت ہلال زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چاند دکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم ابر الود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں