مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

بھتیجے کی گرفتاری پر شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو مسجد نبوی ۖ میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر

چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم میں سے کوئی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے، آپ ابھی سے گھبرا گئے اور پی ٹی آئی قیادت پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا، آپ نے اب گھبرانا ہے، عوام کا سمندر آپ کو بہالے جانے کے لیے تیار ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب دماغ سن ہو جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں ہوتی ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں