اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم اے کی حکومت نے پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور سب سے پہلے نشانے کے طور پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخ راشد شفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے۔یہ بات اہم ہے کہ اس سے پہلے مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت 150 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں