حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ بنتے ہی فرح گجر کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے الزام عائد کیا ہے کہ گوجرانوالا میں ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں فرح خان نے کہاکہ 80 کی سیاست دوبارہ دہرائی جا رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے جیسے ہی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا فوری طور پر ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا گوجرانوالا میں موجود دفتر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

فرح خان نے کہا کہ یہ طاقت کے انتقام کیلئے غلط استعمال کی مثال ہے۔خیال رہے کہ فرح گوگی پر عمران خان کے دور حکومت میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کے باعث نیب نے بھی ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close