جہانگیر ترین کی حمزہ شہباز سے پہلی ملاقات کی گفتگو افشاء ہو گئی

لاہور ( آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے ماڈل ٹان میں جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی-جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے ارکان نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کا خیر مقدم کیا-جہانگیر ترین نے وزارت اعلی کاحلف اٹھانے پر محمد حمزہ شہباز شریف کو مبارکباددی-وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا- وزیراعلی حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ میں جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اکٹھے چلیں گے اور پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ انتقام نہیں، رواداری اور برداشت کی سیاست کریں گے۔ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری،نعمان لنگڑیال،سعید اکبر نوانی، عطااللہ تارڈ،ملک محمد احمد خان،اجمل چیمہ،سردار اویس لغاری، اسحاق خاکوانی ، قاسم لنگاہ اور دیگر سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close