شمالی وزیرستان (پی این آئی)شمالی وزیرستان کے گاؤں حیدرخیل میں عیدکاچاند نظر آ گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عید کا باقاعدہ اعلان گواہان کی کمیٹی کے سامنے شہادت دینے کے بعد کیا جائے گا ،گاؤں حیدر خیل سے سات شہادتیں موصول ہوئی ہیں،گواہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر شہادتیں دیں گے، اس کے بعد اعلان کیا جائے گا ،کمیٹی میں علما کرام موجود ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔
عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان المبارک کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سعودی سپریم کورٹ کے مطابق چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں