حمزہ شہباز نے ترین گروپ کوپنجاب میں وزارتوں کے علاوہ کونسا اہم ترین عہدہ دینے کی خوشخبری سنا دی؟ بڑی خبر

لاہور ( پی این آئی ) نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز عہدے کا حلف لینے کے بعد جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نجی ٹی وی” کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترین گروپ کو وزارتوں کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دئیے جانےکا بھی امکان ہے ۔

 

جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرویز الٰہی نے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ، پی ٹی آئی کے گورنر نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا ، یہ مذاق آئین کا نہیں ، پاکستان اور پنجاب کے عوام کا اڑایا گیا ہے ۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ صوبے کی بہتری کیلئے میرے گروپ کا تعاون آپ کے ساتھ ہے ، مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close