رمضان المبارک کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے

لاہور(پی این آئی) محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے،سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 6 مئی سے ہوگا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نئے اوقات کار کے مطابق بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، دوپہر سوا ایک بجے چھٹی ہوگی۔گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی۔

 

جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکول صبح سات سے دوپہر 12بجے تک لگیں گے۔سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے چار بجے تک لگیں گے،جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اڑھائی بجے ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close