شیخ رشید نے پاک فوج سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’آپ دنیا کے جس ملک میں جائیں گےگندے انڈے اور ٹماٹرپڑیں گے، یہ ہمیں سلیکٹڈ ہتے تھے اوریہ خود سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں۔‘شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورت حال ہے، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو نیا کٹا کھل جائےگا، ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کااحترام ہونا چاہیے، روضہ رسول ﷺپرجو ہوا وہ نہیں ہوناچاہیے تھا، یہ پانچ افراد یورپ سمیت جہاں بھی جائیں گے ان کو گندےانڈے پڑیں گے، جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر برا وقت آیا ہے، عمران خان کو ایسے وقت میں چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں، خان کہے گا توالیکشن لڑوں گا، رانا ثنا اللہ کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا، حمزہ شہبازبچوں کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے تمام اداروں سے حالات بہترہوجائیں، مداخلت ملک کے خلاف ہوتی ہے، مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ساری صورت حال پرکتاب لکھوں گا، جیل میرا سسرال اورہتھکڑی میرا زیورہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے فوج کے ساتھ تعلقات تھے، ہیں اور رہیں گے، ادارے کوبھی بتادیا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close