پیپلزپارٹی پنجاب میں کونسی وزارتوں کی خواہشمند ہے؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف حلف لینے کے بعد ایوان وزیراعلیٰ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد اب کابینہ سے متعلق بات چیت کا آغاز ہو گیاہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو تین وزارتیں دی جائیں گی، پی پی نے اپنی دلچسپی کے محکموں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیاہے۔

 

علی حیدر گیلانی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ حسن مرتضیٰ کو زراعت ، عثمان محمود کو خزانہ کی وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے ۔وزارت قانون ، داخلہ اور تعلیم ن لیگ اپنے پاس رکھے گی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب بھی ن لیگ سے ہی لیے جانے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ منحرف ہونے والے اراکین اسمبلی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو حلف لینے کی ہدایت کی تھی ، جس کے بعد آج گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کیلئے ایک ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ۔ حمزہ شہبازشریف کالے رنگ کی شیر وانی پہن کر اپنی گاڑی خود چلا کر گورنر ہاؤس پہنچے جبکہ مریم نوازشریف بھی ان کے ہمراہ آئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close