سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ جاتے جاتےبھی ہاتھ ہوگیا

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار کے ساتھ جاتے جاتے ہاتھ ہوگیا۔عثمان بزدار اسمبلی میں ہی موجود تھے کہ باہر سے ہی ان کی سیکیورٹی انہیں چھوڑ کر چلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا کے سوال پرعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں نے خود اپنے سٹاف کو اسمبلی سے بھیجا ہے۔عثمان بزدار نے گورنر کی طرف سے بحالی کے بعد اپنی کابینہ کا اجلاس بلایا۔اجلاس میں حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازع اور غیر قانونی و غیر آئینی بھی قرار دیا گیا۔

 

لیکن عثمان بزدار نے اجلاس طلب کرنے کی جو دعوت ارکان کو بھیجی ہے،وہ حکومتی محکمے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close