”پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں”عفت عمر

کراچی (پی این آئی)اداکارہ عفت عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر مسجد نبویۖ میں کابینہ کے خلاف لگنے والے نعروں پر رد عمل دیا گیا ہے۔عفت عمر کا اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں۔’ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عفت عمر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و

میزبان فیصل قریشی نے بھی حال ہی میں مسجد نبویۖمیں پیش آنے والے واقعے پر ردّعمل دے دیا۔ فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں رسول محمدۖ کے روضہ اطہر کے قریب مسجد نبویۖ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ۖ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close