ریاست مدینہ کی دعویدار پی ٹی آئی مدینہ پاک کی بے حرمتی کر رہی ہے، مسجد نبویؐ کی بیحرمتی کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی مسجد نبوی کے واقعے کے خلاف آ ج سندھ بھر میں احتجاج کرے گی، صوبائی صدر پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ مسجد نبوی کی توہین کے خلاف (آج)سندھ میں احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کی دعویدار پی ٹی آئی مدینہ میں کھڑے ہوکر مدینے کی بے حرمتی کر رہی ہے،

عمران خان اور اس کی ٹیم اقتدار جانے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے، عمران خان کا ایجنڈا اقتدار، جھوٹ، انتشار، فساد اور عوام کی بربادی کرنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان سب سے بڑے مکار اورڈاکو ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close