لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ مقامی گیس کی ڈائیورشنز نہیں کی گئیں، ن لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈیفالٹ کرگئے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے سارا دارومدارفرنس آئل پر ڈال کراسٹاک بھی ختم کر دیا،صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے،امپورٹڈ حکومت چھٹیوں کی بنیاد پرلوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائے بٹھی ہے، ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں