پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں، پارٹی ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی، تمام صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔درخواستیں اب 15 مئی 2022 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ عام نشستوں کے علاوہ خواتین اور غیرمسلموں کے لیے مخصوص نشستوں کے پارٹی ٹکٹوں کے لیے بھی 15 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

تمام کیٹیگریز کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو بھیجی جائیں۔ ہر درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لیے 40,000 روپے کا بینک ڈرافٹ اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے 30,000 روپے کا بینک ڈرافٹ ہونا ضروری ہے درخواستیں 15 مئی تک اسلام آباد یا بلاول ہائوس کراچی میں پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close