اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں جو فتنہ پروان چڑھ رہا تھا آج وہ مقدس مقامات کو بھی لپیٹ میں لے چکا ہے ،اس فتنے کے علاج تک پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکے رہیں گے،ان عناصر کے خلاف حکومت پاکستان سخت ترین ایکشن لے گی،اس فتنے کے سرپرستوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے کل جو کچھ روضہ رسول پر ہوا وہ کسی بھی کلمہ گو کے لیے ناقابل برداشت ہے،ہمارا ایمان ہے کہ روضہ رسول پر ہمارا سلام بارگاہ رسالت میں براہ راست پیش ہوتا ہے قرآن پاک میں ہے کہ اپنی آوازوں کو نبی کی آواز سے نیچے رکھووہاں درود شریف بھی آہستہ پڑھا جائے اور بے تاب نگاہی بھی بے ادبی شمار ہوتی ہے روضہ رسول وہ بابرکت مقام ہے جس کے کوچوں کی توصیف بھی اولیا اللہ نے کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم محبت والے لوگ ہیں ہماری تو رسول اللہ کی گلیوں کے کتے کے سامنے بھی کوئی مجال نہیںکل جو کچھ ہوا وہ منصوبے کے تحت ہوا،دو دن پہلے شیخ رشید نے کہہ دیا تھا کہ وزیر اعظم جب سعودیہ جائیں گے تو وہاں دیکھنا کیا ہو گا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر چیکو کا عمران خان سے تعلق سب کے سامنے ہے،کل ہوئے واقعے سے پوری امت مسلمہ کے سر جھک گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں