اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جو کچھ ہوا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس واقعے پر ہم شرمندہ ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پری پلان نہیں تھا، یہ صرف اظہار غصہ تھا،
حج اور عمرے پر جانے والوں کی تربیت پر ہمیں توجہ دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پریشر کو نیچے لانے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں