جامعہ کراچی میں 50فیصد سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف، ماہانہ 50 لاکھ روپے سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہوں کی مد میں جاتے ہیں

کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی میں 50فیصد سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کی چار دیواری 2 درجن سے زائد مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے، ماہانہ 50 لاکھ روپے سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہوں کی مد میں جاتے ہیں۔ جامعہ کراچی کے 150 سے زائد سیکیورٹی اہلکار غیر تربیت یافتہ ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 6 سال قبل سیکیورٹی کی مد میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپیکی گرانٹ جاری کی تھی، جامعہ کراچی میں 146مرد جبکہ 30ہزار سے زائدطالبات کی تلاشی کے لیے صرف 7 خواتین سیکیورٹی اہلکار ہیں۔8گھنٹوں کی تین شفٹوں میں سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں، ایک شفٹ میں 48 سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے ہیں۔کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ چار دیواری کی مرمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خراب سی سی ٹی وی کیمروں کو جلد ٹھیک کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close