مسجد نبویؐ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کارکن نہیں پاکستانی تھے، پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسجدنبویؐ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ پاکستانی تھے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسجدنبوی ؐمیں جو واقعہ ہوا وہ غلط تھا جب کہ رات کوقاسم سوری پر جو حملہ کیا گیا وہ بھی انتہائی غلط تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا اور حرمت رسول کیلئے کام کیے ہم امربالمعروف پر عمل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ان کی حکومت آئے کچھ دن ہوئے اور صحافیوں کوہراساں کیاجانے لگا،

ن لیگ کے تو وزیرخزانہ امریکا میں کیا کچھ نہیں کہہ کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سازش عمران خان کے نہیں پاکستان کیخلاف ہوئی ہے مراسلہ میں نے خود دیکھا ہے جس میں دھمکی دی گئی مراسلے میں تھا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عمران خان نے اسلام آبادپہنچنے کی کال دی ہے اسلام آبادمیں 20لاکھ لوگوں کو اکھٹا کریں گے عمران خان کیخلاف کچھ نہیں ملااب کردارکشی کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close