عمران خان اور شیخ رشید پر سعودی عرب میں داخلے پر تاحیات پابندی، بڑا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے سعودی عرب میں داخلے پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نفرت کا پرچار کرنے والوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جیسے مقدس مقام کا لحاظ بھی نہیں کیا۔

 

اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا رویہ خواتین کے ساتھ کیا گیا،میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے؟ پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان انتشار پھیلا رہے ہیں، حکومت عمران خان کی تقریروں پر پابندی لگائے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میرا سعوی حکام سے مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے،اس کے علاوہ عمران خان اور شیخ رشید کے سعودی عرب داخلے پر تاحیات پابندی بھی لگائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close