ملازمین کا احتجاج کام کرگیا، حکومت نے ہفتہ وار دوچھٹیاں بحال کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی سرکاری ملازمین کی طرف سے شدید ردعمل آنے پر نئی حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا۔ وفاقی ملازمین کے دباؤ کے پیش نظر حکومت نے منتخب پبلک دفاتر میں ہفتہ وار دو چھٹیاں بحال کر دی ہیں۔ کابینہ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سابق نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔

 

جس میں ہفتے کی چھٹی ختم کرتے ہوئے تمام پبلک دفاتر کے لیے ہفتے میں 6دن کام لازمی قرار دیا گیا تھا۔ نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو دفاتر ماضی میں ہفتے میں پانچ روز کام رہے تھے وہ اس نوٹیفکیشن کے اطلاق کے بعد پیر سے جمعہ تک صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ کے دن 12سے 2بجے تک بریک ہو گی۔ اسی طرح جو دفاتر ہفتے میں 6دن کام کررہے تھے وہ پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز صبح 8سے 3بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کے روز ان دفاتر کو 1بجے چھٹی ہوا کرے گی۔رپورٹ کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کا اطلاق 2مئی سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close