عیدالفطر کا چاند کس دن نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش کا امکان ہفتہ اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر28منٹ پر ہے۔

 

یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہے، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔پاکستان میں عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے امکانات ہیں۔رویت ہلال سے متعلق محکمہ موسمیات نے تکنیکی رپورٹ رویت ہلال کمیٹی کو بھیج دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close