عمران خان کے دوست انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کس کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے؟ حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)مسجد نبویؐ واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ کے مہمان بنے تحریک انصاف کے انیل مسرت اورصاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، یہ دعویٰ سینئر صحافی طلعت حسین نے کیا۔اپنے ولاگ میں طلعت حسین کا کہناتھاکہ یہ معاملہ سعودی عرب میں ہوا ہے اور وہ اتنی آسانی سے نہیں جانے دیں گے ، انیل مسرت اور چیکو کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے ، یہ دونوں افراد بادشاہ کے مہمان اور سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے ۔

 

ان کامزید کہنا تھاکہ یہ پاکستان کے اندر کسی ٹھیلے کی مارکیٹ میں نہیں ہوا جہاں ایسی حرکات کریں، وہ ایسے معاملات کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں، بہترین دوست کی بھی ہتک کی گئی ۔طلعت حسین نے کہا کہ جو لوگ گرفتار ہوچکے ہیں، وہ اپنی جاہلیت کی وجہ سے پکڑے گئے ہیں، انہیں مورد الزام نہیں ٹھہراتا۔ ادھر پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے بھی کچھ پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close