عمران خان نے جن 2 اہم شخصیات کے نمبرز بلاک کیے ، ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف اینکر عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں دو اہم ترین شخصیات کے نمبرز بلاک کر دیے، جس کے بعد ثاقب نثار بھی اہم پیغام کے ساتھ آئے۔ معروف اینکر عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے پاس بہت اہم شخصیات کا پیغام لے کر آئے تھے، عمران خان نے ان شخصیات کے حوالے سے جو معاملہ تھا وہ بتایا بلکہ عمران خان نے ثاقب نثار کو

یہ بھی بتایا کہ عدلیہ میں جو ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس طرح آدھی رات کو عدالتیں کھولی گئیں جس قسم کا ریلیف شریف خاندان کو دیا گیا اور جیسے تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا یہ چیزیں بھی وہاں پر ڈسکس ہوئی ہیں۔ سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نمبر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ایریا سے ہے ایک نمبر انہوں اور بڑی اہم ترین بہت طاقتور ترین شخصیت کا نمبر بلاک کیا اور غالباً یہ وہی شخص ہیں جن کا پیغام عمران خان صاحب تک پہنچا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close