مسجد نبوی ؐمیں پیش آنیوالے واقعے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سعودی عرب میں پیش آئے واقعے پر اپنے ردعمل میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری جالیوں پر لکھی ہوئی سورہ الحجرات کی آیت سوشل میڈیا پر جاری کردی۔مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پرسورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ: اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو،

بھی شیئر کیا۔انکا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ نعرے لگا رہے تھے تو میں دورد شریف پڑھ رہی تھی اور میں نے بعد میں ان لوگوں کی ہدایت کیلئے دعا کی ، ہم پر مسجد نبویؐ عزت و احترام لازم ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close