الیکشن کمیشن نے یوسف گیلانی اور علی حیدر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواست کی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، وہ سینیٹر رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی ، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل ،فہیم خان کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close